سٹی42: اپریل فول پرینک جان لیوا ثابت ہوا، نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک طالب علم اپنے دوستوں کے ساتھ اپریل فول پرینک کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے 18 سالہ طالب علم ابھیشیک نے دوستوں کو فون کرکے بتایا کہ وہ خود کشی کر رہا ہے۔ پھر اس نے وڈیو کال کے ذریعے اس شرارت کی لائیو اسٹریمنگ کا بھی اہتمام کیا۔ابھیشیک نے ایک اسٹول پر چڑھ کر گلے میں پھندا ڈالتے ہوئے خود کشی کی اداکاری کی مگر یہ اداکاری اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی۔ پاؤں کے نیچے سے اسٹول سرک جانے سے پھندا نوجوان بھیشیک کے گلے میں پھنس گیا اور وہ سچ مچ پھانسی لگ کر پھندے سے جھولنے لگا۔
ابھیشیک کے گلے میں پھندا لگتے دیکھ کر اس کے ایک دوست نے اس کے گھر والوں کو فون کر کے اطلاع دی۔ گھر والے بھاگم بھاگ ابھیشیک کے کمرے مین پہنچے تو وہ بے حس و حرکت پھندے سے لٹکا ہوا تھا۔ ابھیشیک کو تیزی سے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔