ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ میں شدید ژالہ باری ، فصلیں تباہ  

شانگلہ میں شدید ژالہ باری ، فصلیں تباہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شانگلہ میں وقفے وقفے سے  بارش اور شدید ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، کسانوں نے سر پکڑ لیے پورےسیزن کی محنت ضائع ہونے کا خطر ہ مندلانے لگا۔ 

 تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں  آج صبح سے کبھی بارش تو کبھی ژالہ باری نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے  جبکہ  دوپہر کے بعد شدید ژالہ باری کی وجہ سے گندم کی کھڑی  فصل کو بدترین نقصان پہنچا ہے، شدید ژالہ باری کے بعد سڑکوں پر بھی سفیدی پھیل گئی جسے دیکھ کر کسانوں نے سر پکڑ لیے ہیں۔ 

 کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کے باعث گندم کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد پورے سیزن کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔دوسری جانب شہر میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے جس کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے دوسری طرف  کباب کے ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ گرم پکوڑے لینے کے لئے بازاروں میں رش  بھی بڑھ گیا۔