ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:ُ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش آمد،  شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر قائدعوام کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شہید میر شاہ نواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

 بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ بھٹو  نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر جمہوریت کی بالادستی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعا کی۔

Bilal Arshad

Content Writer