لاہور میں جرائم کا راج، گزشتہ 3 ماہ میں 4 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

4 Apr, 2023 | 09:36 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: رواں سال کے تین ماہ لاہوریوں کو کروڑوں روپے میں پڑگئے۔ 

 ریکارڈ کے مطابق لاہور میں ڈکیتی کی 4401 وارداتوں رپورٹ ہوئیں، جن میں شہریوں سے نقدی، موبائل، سونا، الیکٹرونک سامان سب لوٹا گیا۔موبائل و پرس سنیچنگ کی 2839  وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ریکارڈ  کے مطابق ڈکیتی کی سب سے زیادہ 1063وارداتیں صدر ڈویژن میں ہوئیں، جبکہ موبائل و پرس سنیچنگ سب سے زیادہ سٹی ڈویژن میں ہوئی، موبائل و پرس سنیچنگ کی 859 وارداتیں سٹی ڈویژن میں رپورٹ ہوئیں۔

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال مارچ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 73.45 فیصد اضافہ ہوا۔ڈکیتی کی 1679 وارداتیں صرف مارچ میں رپورٹ ہوئیں۔

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے حکام نے کہاکہ سیاسی صورتحال اور امن و امان میں پولیس کی مصروفیت جرائم میں اضافے کی وجہ بنی۔

مزیدخبریں