حافظ قرآن کو اضافی نمبرز دینے کے ازخود نوٹس پر تحریری فیصلہ جاری

4 Apr, 2023 | 09:09 PM

سٹی 42 : حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبرز دینے کے ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ میڈیکل کے طلباء کو 20 اضافی نمبرز کے کیس میں بنچز کی تشکیل پر حکم جاری کرکے ازخود کاروائی کا اختیار استعمال کیا گیا۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ازخود نوٹس کا اختیار استعمال کرکے پانچ رکنی بنچ کے حکم کی خلاف ورزی کی،ازخود نوٹس کی کاروائی کا اختیار صرف چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے جاری سرکلر میں درست وضاحت کی گئی تھی۔

سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کے احکامات کا ازخود نوٹس کیسز پر اطلاق نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کے چھ رکنی لارجر بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کو ناقابل عمل قرار دے دیا ۔

عدالت نے دو فاضل ججز کے اکثریتی فیصلے اور اختلافی نوٹ کا جائزہ لیا۔بنچز کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کا ہوتا ہے۔چھ رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس کے موقف کی تائید کر دی اور انتظامی آرڈر میں چیف جسٹس نے جو کچھ کہا وہ بالکل درست ہے۔

مزیدخبریں