آج کا آرڈر آئین اور قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، رانا ثنااللہ

4 Apr, 2023 | 09:04 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

اویس کیانی: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آج کا آرڈر آئین اور قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، آج کا آرڈر قابل عمل نہیں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ کے حوالے سے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بلکہ سو موٹو نوٹس چار تین کی اکثریت سے خارج ہو چکا ہے۔ آج کا آرڈر آئین اور قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، آج کا آرڈر قابل عمل نہیں ہے۔ 

 رانا ثنااللہ نے کہا کہ سو موٹو پر قانون سازی ہوئی ہے جسے صدر دبا کر بیٹھے ہیں 14 دنوں بعد وہ قانون بن جائے گا۔ ان تین ججز کیخلاف ریفرنس کا آپشن بھی اپنایا جا سکتا ہے۔جب عدالت کا فیصلہ ہی نہیں ہے تو توہین عدالت کیسے ہو گی. 

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کو ختم کرنا بھی غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے اب دوسری طرف سے بھی ردعمل آئے گا۔ ججز کے مابین لڑائی ہو رہی ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری چیف جسٹس پر ہے۔ 

 رانا ثنااللہ نے کہا کہ کابینہ نے قرار دیا ہے کہ یہ معاملہ  چار تین کی اکثریت سے خارج ہو چکا ہے۔کل اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے اس معاملے پر مشاورت ہو گی۔

مزیدخبریں