(ویب ڈیسک) نواز شریف نے کہا ہے کہ تین ججز کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جانا چاہئے، آمروں اور ڈکٹیٹروں کیلئے نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا جاتا ہے۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے جتن کئے جا رہے ہیں، ہم جیسے وزرائے اعظم کو نکال کر آمروں کو گلے لگایا جاتا ہے، سمجھ نہیں آتی کسی کو حکومت سے نکالاجاتا ہے، کسی کو پھانسی گھاٹ لے جایا جاتا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا ملک میں حکومتیں اور پارلیمان کیسے چلیں گے، پاکستان نے زندہ رہنا ہے تو پارلیمنٹ کو اپنا آپ منوانا ہوگا، مجھے گاڈ فادر اور سسیلین مافیا تک کہا گیا، کیا نظریہ ضرورت صرف ڈکٹیٹروں کے لئے ہوتا ہے۔