ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت آٹا؛ کتنے تھیلے تقسیم ہوچکے؟ ترجمان پنجاب حکومت نے بتادیا

مفت آٹا؛ کتنے تھیلے تقسیم ہوچکے؟ ترجمان پنجاب حکومت نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کے تحت آج کے روز  اب تک 16 لاکھ 24 ہزار 333 آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق ڈویژن وار آٹے کے تھیلوں کی تقسیم کچھ اس طرح رہی کہ ملتان میں  238,022 تھیلے، ساہیوال میں 227,987 تھیلے، سرگودھا میں 222,175 تھیلے، فیصل آباد میں 220,242 تھیلے، ڈی جی خان میں 200,326 تھیلے، لاہور میں 185,197 تھیلے، بہاولپور میں 131,312 تھیلے، راولپنڈی میں 102,219تھیلے،اور گوجرانوالہ میں 96,886 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پنجاب کابینہ کے اراکین نے آٹا تقسیم مراکز کے دورے  کیے، مفت آٹا کی پرامن فراہمی کی نگرانی کے لیے انتظامیہ اور پولیس افسران بھی متحرک رہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں مفت آٹا سکیم کے تحت اب تک تین کروڑ 19 لا کھ 32 ہزار 601  آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer