سٹی 42: سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کیمپ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے دوست اور سابق سیکریٹری پنجاب کیمپ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد محمد خان بھٹی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ انسداد اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن نے محمد خان بھٹی کو کیمپ جیل سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا,محمد خان بھٹی کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ لے جایا جائے گا ، محمد خان بھٹی کو کل صبح سینئر سول جج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔