جامعات میں ترجمے کیساتھ قرآن پاک پڑھنا لازمی قرار، نوٹیفیکیشن جاری

4 Apr, 2023 | 04:36 PM

کفایت علی: ملک بھر کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر طالبعلم کو ڈگری جاری نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تعلیم کے نمبر اور کریڈٹ آورز نہیں ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جامعات میں طلباء کو ترجمے کے ساتھ قرآن، تجوید اور تفسیر پڑھانے کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں اور ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں