ویب ڈیسک: بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مشہور کپڑا مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈھاکا میں کپڑے کی مشہور مارکیٹ بنگا بازار میں آگ بھڑک اٹھی، یہ مارکیٹ 3 ہزار دکانوں پر مشتمل ہے۔آگ بجھانے والے عملے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملے نے موقع پر پہنچ کر آگے بجھانے کے عمل میں حصہ لیا لیکن آگ کی شدت خطرناک درجے تک پہنچ چکی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق مارکیٹ میں آگ بجھانے کے عمل میں 600 فائر فائٹرز نےحصہ لیا تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکی، آتشزدگی کے نتیجے میں سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔