ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کردیا ہے: چوہدری پرویز الہیٰ

 چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کردیا ہے: چوہدری پرویز الہیٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کا سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر کہنا ہے کہ یہ آئینِ پاکستان کی فتح ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ، آئین اور جمہوریت کوبچا کر اپنا نام تاریخ میں رقم کرلیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے نظریۂ ضرورت کو دفن کردیا اور چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کردیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پوری دنیا میں ہماری عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج پاکستان سے باہر بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے چیف جسٹس کے خلاف ایڈونچر کی کوشش کی تو قوم منہ توڑ جواب دے گی۔

Ansa Awais

Content Writer