( سٹی42) سا بق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں لیکن یہاں کیس نہیں چلتا،آج چوتھا جج تبدیل ہوا ہے مگر ہمارے کیسز کی شنوائی نہیں ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں سوموٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کہ کیسز کی شنوائی ہو ,اعلیٰ عدلیہ نے اپنی ساکھ خود بحال کرنی ہے ,جب بنچ پر انگلی اٹھ جائے تو پھر وہ جج فیصلہ نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ کو چاہئے تھا کہ فل کورٹ بنچ بنا دیتی ،عدالت وہ فیصلے کرے جس سے ابہام پیدا نہ ہو۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان خود آرام سے گھر بیٹھے ہیں کارکن دھکے کھا رہے ہیں،عمران خان بہت سی باتیں کرتے ہیں لیکن فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔