برائلر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

4 Apr, 2023 | 10:56 AM

Abdullah Nadeem

سعید احمد: لاہور شہرمیں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 30روپے اضافہ ہوگیا۔   

 مرغی کے  گوشت کی قیمت میں  30 روپے اضافے سے نئی قیمت  512 روپے فی  کلوہوگئی ۔زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ 333 روپےفی کلو  جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 341 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔

 فارمی انڈوں  کی سرکاری قیمت 258 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ انڈوں کی پیٹی 7620 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں