(محمد ساجد)پاکستان فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں, اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو اپنی نئی آنے والی پر ایک یونیورسٹی میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان شخصیات میں ہوتاہے جنہوں نے ڈرامہ اور فلموں دونوں پلیٹ فارمزپر اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپناگروید بنایا۔خوبرواداکارہ کے ٹی ڈراموں کی بات کی جائےتو ناظرین نے ان کو کافی پسند کیا جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی سپرہٹ فلموں دیں جو کہ سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ڈانس کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی، وائرل ویڈیو کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کی ہے جہاں ایک کنسٹرٹ کے دوران طلبہ کی فرمائش پر نیلم منیر نے اپنی نئی آنے والی فلم کے مشہور گانے پر ڈانس کیا۔ ویڈیو میں یاسر نواز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کہ طلبہ کی ویڈیوز بنارہے ہیں، نیلم منیر کے رقص پر میڈیکل کی طالبات اور طلباء خوب محظوظ ہوئے اور اپنے موبائل فونز میں ویڈیوز بناتے رہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز جوڑی اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی فلم ’چکر‘ کا متعدد ٹریلر ریلیز ہوچکے ہیں۔ یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ اداکار احسن خان، اور جاوید شیخ بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔فرید نواز پروڈکشنز کے تحت بننے والی یہ فلم جوکہ ایک پراسرار کہانی پرمبنی ہے رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔