(ویب ڈیسک) حمزہ شہباز شریف کا کہا کل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان پر حملہ کیا گیا، قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے آئین و قانون کے خلاف رولنگ دی۔ پرویز الہیٰ صاحب! کل اسمبلی میں تماشا لگانے کی کوشش نہ کرنا.
مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کےساتھ نیوزکانفرنس کی۔ حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ پنجاب میں رشوت کا بازار گرم ہے،چودھری سرورنےکہاعثمان بزدارخودرشوت وصول کرتاہے،مجھے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا کوئی شوق نہیں، عمران خان کی خواہش پر تبادلے کیے گئے، آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے،کبھی کہا جاتا ہے نگراں حکومت بن گئی ہے کبھی کوئی نوٹی فکیشن آجاتا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے، قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے آئین و قانون کے خلاف رولنگ دی، اجلاس صرف لیڈر آف دی ہاؤس کے انتخاب کے لئے بلوایا گیا تھا،کل پنجاب اسمبلی میں عددی اکثریت کے لحاظ سے ہمارا نمبر 200 کا تھا،پھر ڈائس پر کھڑے لوگوں کی طرف سے اشارے کیےگئے،ان اشاروں کےبعد 6 منٹ کے اندر اندر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
چودھری پرویز الٰہی پر تنقید کرتے کہا کہ پرویز الہیٰ صاحب! کل اسمبلی میں تماشا لگانے کی کوشش نہ کرنا۔سننے میں آ رہا ہے پرویز الہیٰ تاریخ دہرانا چاہ رہے ہیں،آج پرویز الہیٰ نےاپنی نگرانی میں اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی ،شیشے تڑوائے۔پرویز الہیٰ مقابلہ کریں اور ایوان میں عددی اکثریت دکھا دیں.
سازش تو آپ نے پاکستان کے عوام کے ساتھ کی ہے، بیرونی سازش کاراگ الاپ رہےہیں،سازش توآپ نےپاکستان کیساتھ کی ہے،چپڑاسیوں کی طرح آئی جیزکےتبادلےکیےگئے۔