معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی  

4 Apr, 2022 | 07:28 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)فلم باہوبلی میں اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار پربھاس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’باہو بلی‘ کے ہیرو پربھاس گھٹنا زخمی ہونے کے باعث 3 ماہ کے لئے فلم نگری سے دوررہیں گے۔ پربھاس کا گھٹنا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگیا۔ ابتدا میں زخم کی نوعیت معمولی بتائی گئی تھی تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پربھاس کے گھٹنے کا آپریشن ہوگا جس کی وجہ سے وہ 3ماہ تک فلموں کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ڈاکٹروں نے پربھاس کومکمل صحت یابی تک بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں