(عظمت مجید)کورونا وبا میں واضح کمی آگئی ،، کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہونے کا سلسلہ جاری ،شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صرف 19 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
کورونا وبا کی حالیہ لہر میں نمایاں کمی ،نئے مریضوں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے صرف 19 نئے مریض سامنے آئے ہیں ، کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔ شہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ادھر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں کیلئے مختص بیڈز خالی ہوگئے ہیں۔