ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں تعطیلات؛ اساتذہ کے لئے پریشان کن خبر

سکولوں میں تعطیلات؛ اساتذہ کے لئے پریشان کن خبر
کیپشن: Teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں میں تعطیلات کے دوران ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے ڈیوٹی سرانجام دینا اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا۔

سکولوں میں تعطیلات کے دوران ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے ڈیوٹی سرانجام دینا اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا۔ تعطیلات کے دوران ڈیوٹیاں دینے والے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہ میں سے کنوینس الاونس کی مد میں لاکھوں روپے کٹوتی کرلی گئی۔شہر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ کنوینس الاونس کی مد میں کٹوتی پر پریشان ہیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے سی ای او ایجوکیشن لاہور کو اساتذہ کے کنوینس الاونس کی واپسی کیلئے درخواست کردی۔انکا کہنا ہے کہ سکولوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے باوجود اساتذہ کے کنوینس الاونس کی کٹوتی ناانصافی ہے۔ اساتذہ کو کنوینس الاؤنس فی الفور واپس ادا کیا جائے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا کنوینس الاونس بنیادی حق ہے لازمی ملے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer