سپریم کورٹ کون کون پہنچا؟تفصیلات جاری

4 Apr, 2022 | 03:45 PM

بابر شہزاد تُرک: سپریم کورٹ میں عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت ہوئی ۔سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ آنے والےسیاسی رہنما وں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ ازخودسماعت کے دوران مختلف پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے 41  اہم رہنماؤں کی عدالت پہنچے۔پی ٹی آئی کے 13، ن لیگ 14، پیپلزپارٹی 14، جے یو آئی کے ایک اہم راہنما شامل تھے۔

تحریک انصاف کی جانب سے غلام سرور خان، شبلی فراز، عمر ایوب،شاہ محمود قریشی،اسد عمر ،فواد چوہدری، شہباز گِل،تحریکِ انصاف کے ڈاکٹر بابرظہیر اعوان، علی محمد ،شہزاد اکبر، فیصل جاوید، اعظم سواتی، شفقت محمود کی سپریم کورٹ پہنچے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اسلم خان، انجم عقیل، زیب جعفر، رانا تنویر کی چوہدری عابد رضا، امیر مقام، چوہدری اشرف، زاہد حامد اوردیگرعدالت پہنچے۔

پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر ،شیری رحمان، ندیم افضل چن، مہریں انور راجہ ،قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، مصطفٰے نواز کھوکھر ،فیصل کریم کنڈی، رضا ربانی، لطیف کھوسہ سمیت دیگر اراکین سپریم کورٹ سماعت میں پہنچے۔جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا اسعد محمود بھی سپریم کورٹ پہنچے۔



مزیدخبریں