وٹس ایپ نے صارفین کے لئے مزید نئی سہولتیں متعارف کرا دیں

4 Apr, 2022 | 03:32 PM

ویب ڈیسک : وٹس ایپ نےصارفین کے لئے نئی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔ایک ہی دفعہ دیکھ کر ویڈیوز اورتصاویرکو '' ویو ونس''  کےفنکشن کے تحت ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ میں فائل شیئرنگ سائز دو جی بی تک کیا گیا ہے۔ اینڈروئڈ کے لیے واٹس ایپ نے نئے کیمرہ انٹرفیس کا اعلان بھی کردیا ہے ۔نیا فیچر ''ویو ونس'' وٹس ایٹ یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم سے بیٹاایپ کے لئے فراہم کردیا گیا ہے  جس کی تجرباتی بنیادوں پر آزمائش جاری ہے

دو ارب سے زائد صارفین  کی پسندیدہ وٹس ایپ نے اینڈروئڈ آئی او ایس کے لیے نیا کیمرہ انٹرفیس پیش کردیا ہے۔ ویب بی ٹا انفو ویب سائٹ  کی رپورٹ کےمطابق نئے انٹرفیس میں نئی میڈیا بار شامل کی گئی ہے۔ آڈیو اور بالخصوص ویڈیو فائل بھیجنے کی گنجائش دو جی بی کردی گئی ہے۔

میڈیا کے انتخاب کو قدرے تبدیل کرکے اسے مزید آسان بنایا گیا ہے۔ پھر واٹس ایپ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وائس پیغامات میں چھ نئی سہولیات پیش کی جارہی ہیں جن کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں