پاکستان کو دھمکی کس نے دی؟وزیراعظم نے نام بتا دیا

4 Apr, 2022 | 03:26 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان کو دھمکی دینے والے ملک کی بات کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا۔پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈو نے ملاقات کی تھی،   ڈونلڈو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا،اللہ کا شکر ہے ملک کے خلاف سازش ناکام ہو گئی۔میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا۔ 

قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے ، قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف تھے، تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی ،یہ سارا ایک کنکشن تھا قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں۔ 

وزیراعظم نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا کہ ہم نے اسمبلی تحلیل کردی،میں نے الیکشن کی بات کی تو یہ سپریم کورٹ گئے،انتخابات کا اعلان کیا تو سپریم کورٹ کس مقصد کےتحت گئے؟3سال سے اپوزیشن الیکشن کا شور کررہی تھی۔

یہ لوگ حکومت میں آکر این آر او تو لیں گے،یہ حکومت میں آکر اپنے کیسز اورنیب ختم کرائیں گے،ہمیں اب تجربہ ہوگیاہے ،ٹکٹ کن لوگوں کو دینا چاہیے اس پر کام کررہےہیں۔

مزیدخبریں