ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوادچودھری کا اہم بیان،شہبازشریف کو خبردار کردیا

 فوادچودھری کا اہم بیان،شہبازشریف کو خبردار کردیا
کیپشن: Fawad Chaudhary Statement About Shehbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کی مشاورت کا حصہ نہیں بننا تو ان کی مرضی، ہم دو نام دے چکے، سات دن میں ہمارے ناموں میں سے ایک منتخب ہوجائے گا۔

 میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں،90 روز میں ملک میں الیکشن ہونا ہیں، پاکستان کے لوگ اس وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوئی بھی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، اپوزیشن احتجاج کی بات نہ کرے، عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو گھروں میں رہنا مشکل ہوجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خط کی تفصیلات پورےطریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھیں، ہمارے لیے ملک کا مفاد مقدم ہے، اپوزیشن کی طرف سے اس معاملے پر جتنی کم بات ہو  یہ ان کےحق میں اچھا ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم عمران اور شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر کسی ایک نام پراتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دونام کمیٹی کوبھیجیں گی۔