شہبازشریف اور حمزہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

4 Apr, 2022 | 01:32 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی  جانب سے شہباز  شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔دورانِ سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز  نے دلائل میں کہا کہ عدالت تصحیح تب کرتی ہے جب حکم قانون سےہٹ کر ہو، سپریم کورٹ کی ہدایت ہےاراکین اسمبلی اجلاس میں ہوں تو عدالتیں اکاموڈیٹ کریں، فریال تالپور کے کیس میں بھی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ شامل کیا گیا ہے۔

امجد پرویز نے کہا کہ کسی نے عدم اعتماد کے بعد وزارت قانون کا چارج لےلیا۔ جو اس کیس کو مانیٹر کر رہا ہے۔کسی نے سیشن میں شرکت کرنا ہےتو اسے رعایت ملتی ہے۔

شہباز شریف وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایک شخص کو خوش کرنےکیلئے ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کی درخواست دی۔

عدالت نے شہباز  شریف  کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی  درخواست  پر فیصلہ  محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے لیگی رہنما کی ضمانت منسوخ  کی درخواست کو خارج کردیا۔عدالت نے شہباز شریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی  جب کہ شریک ملزم کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی خارج  کردی۔بعدازاں شہباز شریف،حمزہ شہباز اور  دیگر کو فرد جرم کے لیے 11 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔

واضح رہےکہ حکومت نے تحریک عدم  اعتماد پر ووٹنگ سے قبل شہباز شریف کو گرفتار کرانے کے ایف آئی اے کے ذریعے ان کی  ضمانت منسوخی  کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں