علی ساہی : گاڑیوں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر کےلئےبزرگ شہریوں اوراوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ۔کسی کے نام پرحلف نامہ دے کراپنی گاڑی رجسٹرڈ اورٹرانسفر کرواسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے بزرگ شہریوں اور سمندر پار پاکستانیوں کو بہت بڑی سہولت دیدی۔ ڈائرکٹر ریجن سی قمر الحسن سجاد نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں اور سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے نئے سسٹم پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے بزرگ شہری کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں اپنے قریبی عزیز کو تصدیقی حلف نامہ لگوا کرنامزد کریں گے اسی طرح اوورسیز پاکستانی متعلقہ سفارتخانہ سے تصدیق کرواکر ایفی ڈیوٹ (حلف نامہ ) دے کراپنے قریبی عزیزکو نامزد کریں گے۔ ڈائرکٹر ریجن سی کا مزید کہنا تھا کہ حلف نامے کی تصدیق کے بعد موٹررجسٹریشن اتھارٹی گاڑی کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کی اجازت دے گی۔