پرویز خٹک نے مزید ’سرپرائز‘ کا عندیہ دے دیا

4 Apr, 2022 | 10:42 AM

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن کیلئے سرپرائز کا سلسلہ جاری ہےاسی حوالے سے سابق وزیردفاع پرویزخٹک نے اہم اعلان کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔ پرویز خٹک نے گزشتہ روز اسمبلی تحلیل ہونے اور  قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا آپ سب نے سرپرائز کو انجوائے کیا؟ مزید سرپرائزز کے لیے بھی تیار رہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں قومی اسمبلی ختم اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی ہےجس سےملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا۔گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے اندرونی معاملات ، پارلیمانی کارروائی میں بیرونی مداخلت اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترداوراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

مزیدخبریں