وزیر اعظم آج عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے

4 Apr, 2022 | 09:26 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے.

ذرائع کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھولی جائیں گی  اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر ہوگا۔

موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کی عوام کے ساتھ یہ نشست انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس میں وہ کھل کر عوام کے سامنے ملکی سیاسی صورت حال کو تذکرہ کرینگے۔

’آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ سلسلہ 2021سے جاری ہے، جسے عوام میں بے حد پزیرائی مل چکی ہے، براہ راست ٹیلی فون کالز کے دوران وزیراعظم کے اقدامات عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

مزیدخبریں