ویب ڈیسک: لندن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر کئی افراد نے حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دفتر پر حملہ کرنے والے افراد کی تعداد 15 سے 20 تھی جبکہ اکثر نےچہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ہاتھا پائی ہوتی رہی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔