ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخبری کے شبہ پر ساتھی کو قتل کرنیوالےملزمان پکڑے گئے

مخبری کے شبہ پر ساتھی کو قتل کرنیوالےملزمان پکڑے گئے
کیپشن: Murderer Arrested
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)مخبری کے شبہ پر ساتھی منشیات فروش کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتارکر لئے گئے،پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب رانجھا خے مطابق ملزمان جمیل،کاشف اور چاند نے راشد مسیح کو قتل کر دیا تھا،ملزمان نے پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ پر اپنے ہی ساتھی راشد مسیح کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے،ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان آپس میں دوست اور منشیات فروش ہیں ۔

واضح رہے کہ معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer