زین مدنی : معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، نامورگلوکار عاطف اسلم نے فوک گلوکار شوکت علی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لوک موسیقی میں ان کا کردار کبھی نہیں بھلایا جاسکے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ شوکت علی صاحب کے انتقال کی خبر نے غمزدہ کردیا ہے، ان کی موسیقی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے شوکت علی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور گلوکار کے بلند درجات کی دعا مانگی۔
Deeply saddened to learn about the demise of Shaukat Ali Khan Sb. His immense contribution to traditional folk music stands unparalleled. My heartfelt condolences to his family. May Allah forgive him and grant patience to his loved ones.#AtifAslam #Aadeez #ShaukatAliKhan
— Atif Aslam (@itsaadee) April 3, 2021
دوسری جناب گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں شوکت علی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت علی کی جدائی سے میوزک انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے، شوکت علی نے پوری دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ شوکت علی کی خدمات کوہر سطح پر سراہا جانا چاہیے، شوکت علی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
Saddened to learn about the loss of legendary folk singer Shaukat Ali Sahab. Deepest condolences to the family. May his soul rest in peace. Kadi Ty Has Bol - Shaukat Ali | EMI Pakistan Originals https://t.co/68PjDsEO90
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 2, 2021