(ویب ڈیسک) امریکہ کے مہرے میڈیکل کالج کے سربراہ اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایڈوائزری کمیٹی میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جوپہلے ہی کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ان کے لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے۔
ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کے مطابق یہ ایک ڈوز بھی ایسے افراد میں آئندہ کے لیے بہتر قوت مدافعت پیدا کر دیتی ہے اس لیے انہیں دوسری ڈوز دینا ویکسین کو ضائع کرنے کے برابر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ کروڑوں افراد کورونا سے ازخود صحتیاب ہو چکے لہٰذا انہیں 2 ڈوز لگوانے سے بہتر ہے کہ ویکسین انہیں دی جائےجو اس کے زیادہ مستحق ہیں۔
امریکی سائنسدانوں کا کورونا سے صحت یاب افراد سے متعلق بڑا دعوی
4 Apr, 2021 | 03:10 PM