ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے

Easter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے، اسی سلسلے میں لاہور کے گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

سٹی 42 کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹرکی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، لاہورمیں مسیحی برادری آج   ایسٹر منا رہی ہے، ایسٹر روزوں کے ایام کے بعدمنایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے  لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر سینٹ میری چرچ، کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں، ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعلی پنجاب نے  مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش، پاکستان کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔   مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مسیحی برادری کو اپیل کی کہ  کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer