سٹی42:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار جاری، 24 گھنٹوں میں کورونا سے 81 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ایک دن میں 5 ہزار 20 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد تک پہنچ گئی گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 55 ہزار 605 ٹیسٹ کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ کورونا سے متاثر 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.2 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی جبکہ پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار 73، خیبرپختونخوا 91 ہزار 439، بلوچستان میں 19 ہزار 734 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 60 ہزار 911، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 321 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا نے کئی قیمتیں جانیں نگل لیں،مثبت کیسز کی شرح کتنی رہی ،جانئے
4 Apr, 2021 | 09:39 AM