تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ کیلئے خوشخبری

4 Apr, 2020 | 11:00 PM

Malik Sultan Awan

(اکمل سومرو)محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن تبادلوں کیلئے پورٹل ایکٹو کر دیا، تبادلوں کے خواہش مند اساتذہ 14 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔
لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کیلئے اچھی خبر ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تبادلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔تبادلوں کے خواہش مند اساتذہ کیلئے پالیسی گائیڈ لائن بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ آن لائن تبادلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کی سپیشل کیٹیگری کی مد میں درخواستوں کی وصولی شروع نہیں کی گئی۔ سپیشل کیٹیگری میں بیوہ، ویڈ لاک اور معذور اساتذہ شامل ہیں۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پورٹل پر اپنا آئی ڈی بنا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پورٹل پر درخواست جمع کروانے والے اساتذہ کو ہی تبادلوں کیلئے اہل تصور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں