ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیہاڑی دار طبقے کو کورونا سے بچاؤ کیلئے سوشل سیکورٹی سرگرم

دیہاڑی دار طبقے کو کورونا سے بچاؤ کیلئے سوشل سیکورٹی سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجید خان کی ہدایت پر مختلف سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے سینکڑوں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کیلئے خصوصی تربیت حاصل کرلی۔

ترجمان محکمہ لیبر کے مطابق تربیت حاصل کرنے والوں میں مختلف اضلاع کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں متاثر ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دارطبقے کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انصر مجید خان کے مطابق حکومت مشکل گھڑی میں بے سہارا طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری لیبر سارہ اسلم تمام اضلاع میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے اعداوشمار اکٹھے کرنے کیلئے خصوصی کاوش کررہی ہیں۔

ایمرجنسی کی صورتحال میں تمام محکمہ جات کو مل کرکام کرنا ہوگا۔ حکومت کے ساتھ فلاحی اداروں کو بھی کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال میں بے سہارا طبقے کی مالی معاونت کرنی چاہئیے۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں مزدور اور دیہاڑی دارطبقے کو راشن مہیا کرنے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

لاہور میں  کورونا مریضوں کی کل تعداد   210ہوگئی، جبکہ 5 افراد کی اموات ہوئیں، صوبہ پنجاب میں  کورونا وائرس کے1069کنفرم کیس ہیں، کیمپ جیل میں بھی 3 قیدیوں میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، میو ہسپتال میں 129 اور 24 تصدیق شدہ مریض پی کے ایل آئی میں داخل ہیں۔