وارڈرز کی اگلے عہدوں پر ترقی

4 Apr, 2020 | 09:09 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) محکمہ جیل کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس، لاہور اور ساہیوال کے وارڈرز اور ہیڈ وارڈرز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی آئی جی ساہیوال ریجن کامران انجم، ڈپٹی سیکرٹری پریزن ہوم ڈیپارٹمنٹ اور سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور اور ساہیوال ریجن کی جیلوں میں تعینات ملازمین کی ترقیاں زیرغورآئیں۔ لاہور ریجن کے 13 ہیڈ وارڈرز کو چیف وارڈرز کےعہدے پر ترقی دے دی گئی۔

اجلاس میں لاہور ریجن کے18 وارڈز کی ہیڈ وارڈرز کےعہدے پر ترقی ساہیوال ریجن کے 4 ہیڈ وارڈرز کی چیف وارڈرز،55 وارڈرز بطور ہیڈ وارڈرز پروموٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔  

مزیدخبریں