سپیکر پنجاب اسمبلی کا حسن مرتضیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ

4 Apr, 2020 | 08:13 PM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کو ٹیلی فون، کورونا وائرس پر پنجاب اسمبلی فورم کو فعال کرنے پر مشاورت کی گئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ یہ احسن اقدام ہے۔ کمیٹی کے ذریعے پنجاب اسمبلی کورونا بحران میں متحرک کردار ادا کرے، کسی بھی بحران میں منتخب ایوان کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کو کسی بھی بحران میں غیر فعال نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کردار انتہائی مثبت ہے۔ پیپلز پارٹی ہر ممکن تعاون کرے گی۔

 چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھاک ہ کمیٹی کورونا کی وبا سے نمٹنے اور متاثرین کی امداد کیلئے کردار ادا کرے گی۔ پنجاب میں گندم کی کٹائی کا وقت آرہا ہے۔ اس پر کمیٹی فعال کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے رابطہ کرکے سوموار تک کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں