ضلعی عدالتوں کے ججز کے تبادلے

4 Apr, 2020 | 07:39 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) ماتحت عدلیہ کے پندرہ معزز جج صاحبان کے تبادلے کر دئیے گئے، تبدیل ہونے والوں میں ایک سیشن جج، دس ایڈیشنل سیشن ججز اور چار سول ججز شامل ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ تبدیل ہونے والے ججز میں سیشن جج راجہ قمرالزماں کو جج انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی، ایڈیشنل سیشن جج کاشف خان کا تبادلہ راجن پور سے صادق آباد، ایڈیشنل سیشن جج محمد ندیم اقبال کا راجن پور سے احمد پور شرقیہ، ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم جاوید کا صادق آباد سے راجن پور اور ایڈیشنل سیشن جج راشد نواز کو عارفوالا سے خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم رانا کا خانیوال سے عارفوالا، ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین شاہین کا ننکانہ صاحب، ایڈیشنل سیشن جج منور حسین کا ننکانہ صاحب سے چشتیاں، ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود کا تبادلہ جامپور سے گوجرانوالہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد اویس کا تبادلہ گوجرانوالہ سے جامپور، سول جج محمد زاہد اقبال کا خانپور سے جہانیاں، سول جج محمد انوار کا تونسہ شریف سے میاں چنوں، سول جج محمد عمر فاروق کا جہانیاں سے خانپور اور سول جج رضوان یوسف کا تبادلہ میاں چنوں سے تونسہ شریف کردیا گیا ہے۔

تبدیل ہونے والے تمام ججز کو 9 اپریل تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں