ریلوے حکام نے گریڈ 19 کے افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

4 Apr, 2020 | 05:22 PM

Shazia Bashir

سعید احمد سعید: ریلوے حکام نے شعبہ مکینکل انجینئرنگ گریڈ 19 کے تین افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے، ریلوے ہیڈکوارٹر کی جناب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
 نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس سے واپس آنے والے سینئر افسر کاشف فاروق بٹ کو ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر کیرج ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا،  محمد ناصر خلیلی کو پراجیکٹ ڈائریکٹ ری ہیبلیٹیشن مغلپورہ تعینات کر دیا، اور اسد فاروق چشتی کو ڈپٹی سی ایم ای ٹریک مشین ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

دوسری جانب ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے آپریشن شروع کر دیں گے، ٹرینوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائیں گے، کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے،

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ وقت جنگِ عظیم سے بھی سخت ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، ٹرین آپریشن سے بے روز گار ہونے والے 1ہزار 670 قلیوں کے نام احساس پروگرام میں دینے جا رہے  ہیں تا کہ ان کی مالی امداد ہو سکے، ریلوے نے آخری دو دنوں میں 1لاکھ 65ہزار لوگوں کو پنجاب اور کے پی کے ان کے گھر پہنچایا ہے، ایسا نہ کرتے تو  کراچی کی سڑکوں پر میں انڈیا جیسے حالات ہوتے۔

وزیر ریلوے نے کہا غریب عوام کے اکاؤنٹس میں دو سے  تین روز میں امدادی رقم جانا شروع جائے گی  ،وزیر اعظم سے اقلیتوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج  کی اپیل کر رہے  ہیں۔

شیخ رشید نے وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو  بھی سراہا۔

 یاد رہے کہ اس لاک ڈون کی وجہ سے  وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا، شیخ رشید کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن میں توسیع 15اپریل تک کی گئی ہے، جسے کرونا وبا کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ بھی کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں