ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی وی چینلز کی نشریات سے متعلق اہم مراسلہ جاری

ٹی وی چینلز کی نشریات سے متعلق اہم مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پیمرا ریجنل آفس لاہور نے ٹی وی چینلز نشریات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے لاہورضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے, ضلعی انتظامیہ کو کیبل آپریٹرز کے ساتھ سروسز کی فراہمی اور عوامی شکایات دور کرنے کے لیے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا ریجنل آفس لاہور نے ٹی وی چینلز نشریات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ ارسال کردیا ہے,مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیبل آپریٹرز کے ساتھ سروسز کی فراہمی اور عوامی شکایات دور کرنے کے لیے تعاون کرے,کورونا وبا سےمتعلق عوام تک بروقت معلومات پہنچانے کے لیے ٹی وی چینلز بنیادی ذریعہ ہیں ۔

ٹی وی چینلز کی نشریات کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے,مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو کہاگیا ہےکہ لاک ڈاون اور موجودہ حالات کے باعث کیبل آپریٹرز کو بلاتعطل فراہمی میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں,پیمرا ریجنل آفس نے لاہور میں کیبل ٹی وی ڈسٹریبیوٹرز کو عملے کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے,اسطرح کے مراسلے تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو بھجوادیے گئے ہیں۔

مہلک وائرس کی وجہ سے لاہور میں صورت حال تشویشناک ہے، شہر میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 210 ہوچکی ہے جن میں کیمپ جیل کے مزید تین قیدی کورونا کے شکار ہوچکے ہیں،پنجاب بھر میں کورونا پازیٹو بڑھ کر 1069 جبکہ 11 افراد جان کی بازی ہارچکےہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند ہیں، پنجاب حکومت نے بچوں کیلئے تعلیمی ٹی وی چینل ’’ تعلیم گھر ‘‘ شروع کردیا ہے,جس سے طلبا ویب سائٹ سے لیسن پلان حاصل کرنے کے بعد مقامی کیبل آپریٹر کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں,روزانہ  تعلیم گھر  صبح نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کیبل چینل پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے. 

M .SAJID .KHAN

Content Writer