ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹری ورکرز کی سکریننگ کا عمل مزید تیز

سینٹری ورکرز کی سکریننگ کا عمل مزید تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے شہر میں سینٹری ورکرز کی سکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا۔

ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راوامتیاز کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف ایل ڈبلیو ایم سی دیگر محکموں کی طرح فرنٹ لائن پر ڈٹ کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

راو امتیاز احمد کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گڑھی شاہو، یونین کونسل 210، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور گلبرگ سمیت شہر کے بیشتر مقامات پر سینٹری ورکرز کی سکریننگ کرائی گئی۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق جی ایم آپریشن سہیل انور ملک نے افسران کو فیلڈ میں رہنے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ورکرز کی سکریننگ متعلقہ افسران جن میں سینئر مینجر آپریشن مرتضی چوہدری، مینجرآپریشن رانا فیصل اور ڈپٹی مینجرعاشیہ نذیر سمیت دیگر کی نگرانی میں کی گئی۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ورکرز کو دائرہ لگا کر ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر کھڑا کیا گیا۔

کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے،  کورونا وائرس اب تک  پاکستان میں 40 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے،  پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا  اورپنجاب میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

لاہور میں  کورونا مریضوں کی کل تعداد   210ہوگئی، جبکہ 5 افراد کی اموات ہوئیں، صوبہ پنجاب میں  کورونا وائرس کے1069کنفرم کیس ہیں، کیمپ جیل میں بھی 3 قیدیوں میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، میو ہسپتال میں 129 اور 24 تصدیق شدہ مریض پی کے ایل آئی میں داخل ہیں۔