ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاون، ڈپری‍شن سے قوت معدافعت متاثر ہونے کا خدشہ

لاک ڈاون، ڈپری‍شن سے قوت معدافعت متاثر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: کورونا سے لڑنے کے لیے قوت معدافعت کا مظبوط ہونا ضروری ہے اور حالیہ دنوں میں تنہائی کا خوف اور منفی سوچ انسان کے اندر ڈپریشن بڑھا سکتی ہے جس کہ وجہ سے سب سے زیادہ قوت معدافعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے, ماہرین کے مطابق گھروں میں رہنے والے افراد منفی سوچ ختم کرنے کے لیے گھر میں رہ کر مختلف ایکٹویٹز میں .

کورونا کی وبا سے خوف پھیلا ہے ایسولیشن یا گھروں میں رہنے والے افراد عموما خود کو بے بس اور قید میں تصور کرتے ہیں جبکہ کبھی ہم وقت نہ ملنے کا گلہ کرتے ہوئے ڈھیروں کام کرنے خواہشات بھی رکھتے تھے.
سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے والے سٹیٹس سے بھی انداز لگایا جاسکتا ہے کہ خاندان کے ساتھ بیٹھ کر بھی لوگ خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں طبی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ڈپریشن کا باعث بن سکتی جس سے انسانی قوت معدافعت براہ راست متاثر ہوتی ہے

ماہر نفسیات ڈاکٹر عمران کے مطابق لوگوں کے لیے موجودہ حالات میں حقیقی معلومات کو افواہوں اور گھریلو ٹوٹکوں سے علیحدہ کرنا ایک دردِ سر بن گیا ہے۔

گھر میں بیکار بیٹھنے سے بہتر ہے کہ صحت مند سرگرمیوں سے توازن برقرار رکھا جائے اور خاص کر خوارک میں ایسے فروٹ کھائے جاییں جو وٹامن پیدا کریں جبکہ ان فرصت کے لمحات میں اپنی زندگی کی تمام خوشیاں اور غم اپنوں کے ساتھ بانٹیں.

خیال رہے کہ پاکستان میں کوروناے حملے تیز  ہوگئے ہیں, جاں بحق افرادکی تعداد چالیس ہوگئی ۔ سندھ میں 14،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیارہ گیارہ ہلاکتیں , گلگت بلتستان میں تین ،بلوچستان میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا, چوبیس گھنٹوں میں مزید 258کیسز رپورٹ ، متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 708 ہو گئی۔

صوبہ پنجاب  میں کیسز کی مجموعی تعداد 1072 ہے۔ سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بتائی گئی ہے۔خیبرپختونخوا  میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 343 ہے۔بلوچستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 175 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 193 ہوگئی ہے۔  وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔