شہزاد خان: پنجاب حکومت کیجانب سے پنجاب انفراسٹرکچر ٹیکس سیس ٹیکس تین ماہ کی چھوٹ دیدی گئی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کاروباری تنظیموں نے سیس ٹیکس میں چھوٹ کے حکومتی اقدام کو بھرپور سراہا ہے، صدرلاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کہ اس سے بزنس کمیونٹی کو ریلیف ملے گا ۔
پنجاب حکومت کیجانب سے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو سیس ٹیکس میں تین ماہ کی چھوٹ ملنے پر لاہور چیمبر اور کاروباری تنظیموں نے مسرت کا اظہار کیا ہے صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کہ یہ حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے کورونا وائرس کے باعث ملک میں معاشی صورتحال نہایت ابتر ہے سیس ٹیکس میں ریلیف سے بزنس کمیونٹی سکھ کا سانس لے سکے گی۔۔دوسری جانب کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن اور لاہور بزنسمین فرنٹ کے رہنماوں امجد چودھری، سردار عثمان نے بھی حکومتی اقدام کی بھرپور حمایت کی ہے سردار عثمان کہتے ہیں کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے سیس ٹیکس کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے.
تفصیلات کے مطابق ملک میں لاعلاج مرض کورونا وائرس کی وجہ سے حالات کافی سنگین ہوچکے ہیں، پنجاب حکومت نے اقدامات کرتے ہوئے لاک ڈاون لگا دیا،اس کے علاوہ ٹیکس وصولیوں کو موخر کر دیا,محکمہ بورڈ آف ریونیو نےسٹیمپ ڈیوٹی سمیت دیگرٹیکسوں کی وصولی موخر کی,18ارب روپےکےٹیکسوں کی وصولی 3ماہ کےلئے موخر کی گئی۔
چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہناتھا کہ 18ارب روپے کے صوبائی ٹیکسوں کی چھوٹ سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا,ایک ایک لمحہ عوام کی زندگیوں محفوظ بنانے کیلئے وقف ہے متاثر ہ مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کررہے ہیں صوبے میں قرنطینہ مراکز کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھاکہ پنجاب حکومت عام آدمی کو معاشی اثرات سے بچانے کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کرے گی,وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وائرس کی وباء کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہی ہمارا ہر قدم کورونا وائرس کے سدباب کیلئے اٹھ رہا ہے۔