وقار گھمن: کورونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاون سے لاہور کے 27 ہزار سے زائد خواجہ سراء بھی پریشان، شادی بیاہ اور دیگر خوشی کے پروگرام ختم ہونے سے خواجہ سراء کمیونٹی فاقے کرنے لگی۔ رہنما جماعت اسلامی احمدسلمان بلوچ نے راشن اور کھانا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
لاک ڈاون سے جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں خواجہ سراء بھی اپنی روز مرہ کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، نہ کوئی شادی کی تقریب ہے نہ کوئی اور خوشی کا موقع کہ جاکر ودھائی لی جاسکے، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی رہنما صائمہ بٹ کا کہنا تھا کہ سب کچھ بند ہونے سے بیشتر خواجہ سراء فاقے کاٹ رہے ہیں، کسی جانب سے کوئی امداد نہیں مل رہی۔
خواجہ سراوں کے وفد نے رہنما جماعت اسلامی احمدسلمان بلوچ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل بتائے، احمدسلمان بلوچ نے خواجہ سراوں کو راشن کے ساتھ کھانا پہنچانے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر آنے والے خواجہ سراوں کو راشن بھی دیا گیا۔
اس سے قبل کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے خواجہ سراء سوسائٹی کی جانب سے ٹاون شپ کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے گئے تھےسماجی راہنما صائمہ خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نجات کے لئے شہریوں کو ماسک دیئے، جو خرید نہیں سکتے، کوشش کی ہے انہیں ماسک اور سینیٹائزر دیا جائے، سماجی راہنما صائمہ خان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراوں کو سڑکوں پر بھیک مانگنے سے روک دیا ہے۔
اس موقع پر مستحق خواجہ سراوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں،ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمائش کرتے ہیں نہ شو بازی کرتے ہیں,چیف منسٹرانصاف امداد پروگرام کےتحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے,سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرےگا، پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔