فضائی آپریشن بند ہونے سے طبی سامان کی درآمد کھٹائی میں پڑ گئی

4 Apr, 2020 | 12:51 PM

زاہد چودھری:  فضائی آپریشن بند ہونےسےطبی سامان کی درآمدکھٹائی میں پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق   فضائی آپریشن بند ہونےسے ملک میں این 95ماسک ، سرجیکل ماسک ، سینی ٹائزر کی بڑی کھیپ درآمد نہ ہو سکی۔ طبی سامان اگر درآمد ہو گیا تو اسے کسٹمز کلیئرنس نہ مل سکی ۔کورونا کی وبا کے دوران مختلف پرائیویٹ فرمز نےڈسپوزل طبی سامان برآمد کی تھیں۔

پاکستان پہنچنے والے سامان کو تاحال کسٹمز کلیئرنس نہ مل سکی ۔بیشتر آرڈرز فضائی آپریشن بند ہونے سے پاکستان نہ پہنچ سکے۔پرائیویٹ سیکٹر کا طبی سامان نہ پہنچنےسےماسک سمیت حفاظتی کٹس کی قیمتیں بڑھ گئیں۔حکومتوں کو صورتحال سےآگاہ کرنےکےباوجودپورٹس پرپھنسا سامان بھی کلیئرنہ کرایا جاسکا۔

پاکستان میں کوروناے حملے تیز  ہوگئے ہیں, جاں بحق افرادکی تعداد چالیس ہوگئی ۔ سندھ میں 14،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیارہ گیارہ ہلاکتیں , گلگت بلتستان میں تین ،بلوچستان میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا, چوبیس گھنٹوں میں مزید 258کیسز رپورٹ ، متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 708 ہو گئی۔ 

صوبہ پنجاب  میں کیسز کی مجموعی تعداد 1072 ہے۔ سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بتائی گئی ہے۔خیبرپختونخوا  میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 343 ہے۔بلوچستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 175 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 193 ہوگئی ہے۔  وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

ملک میں 130 مریض صحت یاب ہوئے. 

جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 59ہزار 221 ہو گئی ۔ اٹلی میں 14ہزار 681، اسپین میں 11ہزار 198،امریکا میں مزید دس افراد کی جان گئی ،تعداد 7ہزار 402 ہو گئی ، جرمنی میں ایک ہزار 275،  فرانس میں 6ہزار 507 افراد کی جان گئی. چین میں کرونا سے مزید چار ہلاکتیں ، تعداد 3ہزار 326 ہو گئی ۔ایران میں 3ہزار 294 ہلاکتیں ،  جنوبی کوریا میں مزید تین اموات ، تعداد 177 ہو گئی ۔میکسیکو میں مزید دس ہلاکتیں ،تعداد 60 تک جا پہنچی.

مزیدخبریں