کورونا سے بچاو کیلئے کی جانیوالی سپرے کےغیرموثر ہونے کا انکشاف

4 Apr, 2020 | 12:24 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤ دلشاد حسین) کوروناوائرس سے بچاؤ کےلیے جراثیم کش سپرے کے غیر موثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جراثیم کش سپرے صرف تیس منٹ تک ہی اثر انداز ہوسکتاہے، جبکہ نئے فارمولے کے سامنے آنے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا جاسکا.

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤکےلئے شہر میں ہیوی وہیکل کی مدد سے جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے،حکومت پنجاب کی ہدایات پر مختلف اداروں اور سرکاری محکموں میں جراثیم کش سپرے کو باقاعدگی کے ساتھ کیا جارہا ہے، کوروناوائرس سے بچاؤ کےلیے جراثیم کش سپرے کے غیر موثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جراثیم کش سپرے صرف تیس منٹ تک ہی اثر انداز ہوسکتاہے، جبکہ نئے فارمولے کے سامنے آنے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا جاسکا.

شہر میں جراثیم کش سپرے کے عمل کو فوقیت دینے کے لئے واسا کے زیر استعمال ہیوی وہیکلز کو بھی استعمال کیا جارہا ہے،متعلقہ ڈیپارٹمنٹنس کے زیر استعمال ہیوی وہیکلز پر ہائی پریشر نوزلز نصب کی گئی،جس کی مدد سے شہر میں سپرے کا عمل جارہ ہے، نوزلز کی تنصیب سے صوبہ کے دوسرے حصوں میں بھی جراثیم کش سپرے کے خاتمہ کے لئے عمل جاری ہے.

اس حوالے سے حکومت پنجاب اور واسا کے درمیان ایک اہم اجلاس بھی ہوا تھا، اجلاس میں واسا نے اپنی تجاویز پیش کیں جبکہ واسا نے ٹیوب ویلوں کے ذریعے گھروں میں پانی فراہمی سے قبل کلورینیشن لازمی قراردیا،چیف میٹرو پولٹین پلانراوررجسٹرار کوآپریٹو نے ایک ایڈوائزری مراسلہ جاری کرنے کا کہا تھا , مراسلے میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں اڑھائی سو سے زائد پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں کے ٹیوب ویلوں پرکلورینیشن کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا جراثیم کش سپرے غیر موثر ہونے کا انکشاف ہوا،جبکہ نئے فارمولے پر عمل درآمد کے لیے بھی تاحال ہیلتھ ایڈوائزری جاری نہیں ہوسکی۔

واضح رہے ایم سی ایل فائر بریگیڈ کےاہلکار شہربھرمیں جراثیم کش سپرے کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ مال روڈ پر ریگل چوک سےاستنبول چوک تک جبکہ ہال روڈ،لاری اڈوں اوردیگرعوامی مقامات پرجراثیم کش سپرے کیے جارہے ہیں،شہرکی ایک ہزار مارکیٹس میں سپرے کیاجاچکاہے،حکام بالا کی ہدایت پرمرحلہ وار جراثیم کش سپرے کا آپریشن جاری رہےگا،ایم سی ایل اور فائر بریگیڈ اہلکار پوری ذمہ داری کے ساتھ سپرے آپریشن کررہےہیں.

مزیدخبریں