لاک ڈاون نے عوام کی بے بسی اور حکومت کی غفلت نمایاں کردی

4 Apr, 2020 | 12:23 PM

سٹی42: لاک ڈاون نے جہاں عوام کی بے بسی کو نمایاں کیا ہے وہاں بدانتظامی اورغفلت مُلک بھر میں حکومت کی نا اہلی کا ا‍شتہار بنتی جارہی ہے ۔ 

کورونا وائرس کےپیشِ نظرمہنگائی نہ کرنےکےحکومتی احکامات نظراندازہونےلگے۔ یوٹیلٹی اسٹوروں سےآٹا، چینی ،دالیں غائب ہے توکھُلی مارکیٹ میں آٹا عوام کی دسترس سےباہرہوتا جارہا ہے۔ لاہور, سیالکوٹ، گجرات حافظ آباد اور دیگرکئی علاقوں میں ایک جانب یوٹیلٹی اسٹوروں پر ضروری اشیا اور آٹے کی مصنوعی قلت ہے تو دوسری جانب شہری ان یوٹیلٹی اسٹوروں سے اشیا باہر بھجوائے جانے کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہے ہیں.
وہ آٹا جس کا 20کلو کا تھیلا چند دن پہلے 800روپئے میں بِک رہاتھا اب لاہور اور دیگر کئی شہروں میں 12سے 13سو روپئے میں بیچا جارہا ہے ۔ مگر انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ۔

دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کہتے ہیں لاہور میں آٹے کے سپلائی 1 لاکھ 84 ہزار تھیلوں سے بڑھا کر 2 لاکھ 15 ہزار کر دی ہے۔ عاصم رضا کا کہنا تھا کہ آٹے کی صوبے بھر میں کہیں قلت نہیں ہے تاہم صارفین طلب کے مطابق آٹا خریدیں, شہر میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 805 جبکہ 10 کلو تھیلا 405 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا , جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔ مرغی کی قیمتیں بهی ملک بهر میں بڑھ گيیں، لاہور  میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا جبکہ اس میں مذید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

 ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید کہتے ہیں کہ گذشتہ دنوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پولٹری فارمرز نے طلب سے زائد برائلر مارکیٹ میں فراہم کیا جسکے باعث   قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اب برائلر کی رسد طلب کے مطابق نہ ہونے کے باعث   قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے وقت دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک طرف عوام بُنیادی ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں تو دوسری طرف امداد کو اپنی شہرت کیلئے استعمال کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ، سستی شہرت کے متلاشی فوٹو سیشن کراتے پھرتے ہیں۔

مزیدخبریں