"کورونا بوٹ" ایپ بنانے کا کام شروع

4 Apr, 2020 | 11:58 AM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل)کورونا وائرس سےمتعلق آگاہی کےلیےایپ بنانے کا کام شروع کردیا گیا، گوگل سیری کی طرح " کورونا بوٹ" بنایا جائےگا، کورونا بوٹ کورونا سے متعلق سوالات کے جواب دے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سےمتعلق درست معلومات دینےاورافواہوں کےخاتمے کے لیے " گوگل سیری" کی طرز پرایپ بنانےکا کام شروع کردیا گیاہے،،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گوگل سیری کی طرح " کورونا بوٹ" تیار کرے گا،ابتدائی طور پر34 اہم سوالات ایپ میں شامل کیےگئےہیں،کورونا کھانے پینےکی چیزوں میں شامل ہوسکتا ہے؟؟ کیا کورونا زیادہ گرمی میں مر سکتا ہے؟؟ اس طرح کےزیادہ پوچھےجانے والےعام سوالات شامل ہیں.

کورونا وائرس سےمتعلقہ مختلف افواہوں کےجوابات بھی شامل کیےگئےہیں،کوئی بھی شخص بول کرکورونا بوٹ سے سوال کرسکتا ہے اورکورونا بوٹ اسی طرح آواز میں متعلقہ سوال کا جواب دے گا،جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹیسٹنگ اور علاج سے متعلق معلومات شامل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں کے رکھا ہے،پاکستان میں ہلاکتون کی تعداد میں کمی کی بجائے روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے،ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔
صوبہ پنجاب میں صوبے میں اب تک کورونا سے 11 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں،پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 60 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں،سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1072 ہوگئی ہے البتہ صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک 1069 کیسز کی تصدیق سامنے آسکی ہے,گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 1069 کیسز کی تصدیق کی تھی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کورونا کے بارے درست معلومات فراہم کرنے اور دوسروں کو آگاہ کرنے کے لئے " کورونا بوٹ" ایپ بنانے پر کام شروع کردیا ہے جو کہ جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے،جس سے لوگ استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

مزیدخبریں