ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کےجسٹس شکیل الرحمان خان کی مستقلی میں اہم پیشرفت

ہائیکورٹ کےجسٹس شکیل الرحمان خان کی مستقلی میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ہائیکورٹ کےجسٹس شکیل الرحمان خان کی مستقلی کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چھ اپریل کو ہوگا ، چیف جسٹس اور سینیئر ترین جج کی اجلاس میں شرکت کے باعث ،لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ساتواں ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ساتواں ججز روسٹر جاری ہوا, چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان اور سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی کے چھ اپریل کو اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت  کے لئے جانے کی وجہ سے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان اور سینیئرترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی چھ اپریل کو ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کریں گے،اور اس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے,ترمیمی روسٹرکےمطابق چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی سات اپریل سے پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے,ٹرمیمی روسٹرمیں پرنسپل سیٹ پر دس ڈویژن ، 32 سنگل بینچز برقرار رہیں گے۔

ڈویژن  بینچ نمبرایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شجاعت علی خان ،ڈویژن  بینچ نمبر دو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود ،ڈویژن  بینچ نمبر3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن ،ڈویژن  بینچ نمبر4 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال ،ڈویژن  بینچ نمبر5 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم برقرار رہے گا۔

ڈی بی 6 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال،ڈویژن  بینچ نمبر سات میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،ڈویژن  بینچ نمبرآٹھ میں جسٹس چودھری مشتاق احمد اور جسٹس شہرام سرور چودھری ،ڈویژن  بینچ نمبر 9 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر جبکہ ڈویژن  بینچ 10 میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس محمد وحید خان برقرار رہیں گے ۔

ذرائع کا کہناتھا کہ تمام ججز سنگل  بینچ  کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer