ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کردئیے

سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سورج نے آہستہ آہستہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، بدلتے موسم کے ساتھ سورج کے تیور بھی بدلنے لگے،شہر کا موسم خشک ، درجہ حرارت بھی بڑھے گا۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر کا موسم خشک اور مطلع صاف ہے، آج شہر کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور  آئندہ گھنٹوں کے دوران شہرکا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا اورشام کے وقت نمی کا تناسب 40 فیصد رہنےکا  امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اتوار کے روز بھی شہرکا مطلع صاف رہے گا۔

یاد رہے لاہور کا موسم آہستہ آہستہ گرم ہوتا جارہا ہے،جب گرمی زوروں پر ہوتی ہے تو درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جاتا ہے، گرمی میں اضافہ اور سخت دھوپ گندم کی فصل کیلئے فائدہ مند ہے،اس سے گندم کی فصل جلد پکے گی اور کٹائی  بھی شروع ہوسکے گی۔

دوسری جانب  شہر  میں  فضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگئی ہے، پہلی بار لاہور میں ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔ باغوں کے شہر میں ترقیاتی منصوبے، ٹریفک کا رش، سٹیل ملز، لوڈشیڈنگ اور دھوئیں کے بادل چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول میں زہرگھول رہی ہیں جس کی وجہ سے لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا تھا  جو کہ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا ہے۔
 
 

Shazia Bashir

Content Writer